وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے،آج کشمیر زخمی اور لہو لہان ہے، جمعہ کو تمام پاکستانیوں کو وزیراعظم کی آواز میں آواز ملا کر یوم یکجہتی کشمیر منانا ہے،جمعہ کے دن تمام عوام اور سول سوسائٹی دن 12بجے یکجہتی کا اظہار کریں، مسیحی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے،آج کشمیر زخمی اور لہو لہان ہے، جمعہ کو تمام پاکستانیوں کو وزیراعظم کی آواز میں آواز ملا کر یوم یکجہتی کشمیر منانا ہے،جمعہ کے دن تمام عوام اور سول سوسائٹی دن 12بجے یکجہتی کا اظہار کریں، مسیحی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے پوری دنیا میں آواز بلند کرے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کے موقع پر پوری قوم اکٹھے ہو کر دنیا بھر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا پیغام پہنچائے، پاکستانی بچے جمعہ کو کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، ہر عمر اور شعبہ کے افراد جمعہ کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں اورمودی کے خلاف تمام اقلیتیں متحد ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو کرفیو اور پابندیوں سے محصور کر دیا گیا ہے، انہیں بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے، نریندر مودی نے خطے میں امن کے ماحول کو خطرے میں ڈال دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان مستقبل کا سرمایہ ہیں، میرے سامنے طلبہ کی شکل میں مستقبل کی قیادت، ڈاکٹر اور انجینئر کھڑے ہیں۔

مزید خبریں