اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر بارے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے، حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔معاون خصوصی نے کہاکہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر بارے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے، حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی۔یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہی۔معاون خصوصی نے کہاکہ او آئی سی کا مظلوم کشمیریوں کے حق میں ایک بار پھر آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،او آئی سی نے عالمی ضمیر کو باور کرایا ہے کہ کرفیو اٹھایا جائے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کا بیان پاکستان کے اصولی موقف کی جیت اور بھارت کی ہار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حق اور سچ پر کھڑی قوم کو کوئی ظلم، جبر اور بندوق شکست نہیں دے سکتی۔








