وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نامور اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نامور اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے شعبہ کے ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہو گیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عابد علی کی فن …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نامور اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ڈرامہ، فلم اور تھیٹر کے شعبہ کے ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہو گیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عابد علی کی فن کی دنیا میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔