جدہ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے او آئی سی کی گولڈن جوبلی تقریبات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا فورم مسلم امہ کو آپس میں جوڑنے کا پلیٹ فارم ہے، پاکستان او آئی سی کے بانی ملکوں میں شامل ہے، پاکستان نے رکن ملکوں میں سماجی، ثقافتی ومذہبی اقدار کی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جدہ میں صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
جدہ ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے او آئی سی کی گولڈن جوبلی تقریبات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی کا فورم مسلم امہ کو آپس میں جوڑنے کا پلیٹ فارم ہے، پاکستان او آئی سی کے بانی ملکوں میں شامل ہے، پاکستان نے رکن ملکوں میں سماجی، ثقافتی ومذہبی اقدار کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کیا، پاکستان نے ہمیشہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کی بات کی۔ وہ منگل کو جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کررہیں تھیں۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی موثر آواز کے طور پر کردار ادا کرتا رہا ہے، پاکستان نے مسلم امہ کی یکجہتی اور مسائل کے حل کیلئے پل کا کردار اداکیا، موجودہ حالات میں مسلم امہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ موقف سامنے آنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسلم امہ کے فعال اور اہم ممبر کے طور پر سامنے آئے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ناروے میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کی، قرآن پاک کی بے حرمتی پر ناروے کے سفیر کو طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں، او آئی سی کے فورم سے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کیلئے نیک تمناوں کا اظہا رکیا، او آئی سی کے رکن ملک مظلوم کشمیریوں کی آواز کو سنیں۔ انہوں نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی ترجمان ہے، او آ ئی سی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کیلئے بھارت پر دباو بڑھائے، بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے،بابری مسجد کے فیصلے سے سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور سہولت کاری کیلئے تیار ہے، وزیراعظم عمران خان اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ متعارف کرانے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں او آئی سی کے ذریعے ریاست مدینہ کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے لایا جائے ،اسلام کا حقیقی چہرہ سامنے لا کر اسلام کی خلاف منفی پروپیگنڈے کو شکست دی جا سکتی ہے۔








