وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے،ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کی محنت، دیانتداری و سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے،ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کی محنت، دیانتداری و سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے حقوق کا مطالبہ طلبہ کے بڑھتے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی ہیں ، ہمیں اپنی نوجوان نسل خصوصاً طلبہ کی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ان کے متحرک کردار کو معاشرے کی فلاح، قومی مفاد اور سلامتی سے ہم آہنگ کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ ہمارے طلبہ وہ طاقت ہے جس نے آنے والے دور میں ملکی ترقی کیلئے نئی سوچ، بصیرت اور ولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے،ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں۔