اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے پاس دو بیٹے ،انگنت بہوئیں ، پوتے ،نواسے اور کئی قریبی رشتہ دار ہوتے ہوئے ایک بیٹی پر انحصار کا مطلب تمام رشتہ داروں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، قابل عمل میکنزم یا ٹھوس وجوہات کے بغیر یہ حسرت ارمان سینے میں …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے پاس دو بیٹے ،انگنت بہوئیں ، پوتے ،نواسے اور کئی قریبی رشتہ دار ہوتے ہوئے ایک بیٹی پر انحصار کا مطلب تمام رشتہ داروں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، قابل عمل میکنزم یا ٹھوس وجوہات کے بغیر یہ حسرت ارمان سینے میں ہی دفن رہیں گے ۔منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیمار سزا یافتہ شخص کے پاس اس وقت بھی دو مفرور بیٹے ، ان گنت بہوئیں ، پوتے ، پوتیاں ، بھائی ،نواسے ،نواسیاں ،ایک بیٹی ،مفرور سمدھی سمیت دیگر کئی قریبی رشتہ دار موجود ہیں اس کے بعد بھی اپنی بیٹی پر انحصار کا مطلب ہے کہ سزا یافتہ شخص کو صرف ایک بیٹی پر اعتماد اور باقی سب قریبی رشتہ داروں پر عدم اعتماد ہے ۔








