وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر متنازعہ شہریت بل لا کر انسانی حقوق کے قوانین کی سرعام دھجیاں بکھیر دیں ہیں ، یہ اقدام بھارت میں مقیم اقلیتوں کے حقوق پر فاشسٹ مودی کی کاری ضرب اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا …

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر متنازعہ شہریت بل لا کر انسانی حقوق کے قوانین کی سرعام دھجیاں بکھیر دیں ہیں ، یہ اقدام بھارت میں مقیم اقلیتوں کے حقوق پر فاشسٹ مودی کی کاری ضرب اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بدھ کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کا عمل گاندھی کے نظریے کو دفن اور قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی حقانیت پر مہر ثبت کرتا ہے۔ متنازعہ شہریت بل نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے بھارتی دعوئوں کو جھوٹ ثابت کرچکا ہے،یہ قانون سازی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندوتوا سوچ پورے خطے پر مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش اور ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بھارتی متنازع قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔

مزید خبریں