وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا عرب نیوز پاکستان ایڈیشن کی دوسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ قریبی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں اور ان تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا اہم کردار ہے، دونوں ملک یک جان دو قالب ہیں اور وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دوروں کے تبادلہ سے …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ قریبی تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں اور ان تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا اہم کردار ہے، دونوں ملک یک جان دو قالب ہیں اور وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دوروں کے تبادلہ سے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک مقامی ہوٹل میں عرب نیوز پاکستان ایڈیشن کے پاکستان میں اجراءکی دوسری سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب نیوز ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ کا انگریزی زبان میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا ایک اہم اخبار ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فروری 2018ءمیں لانچ کے بعد آج ہم اس کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں جس پر عرب نیوز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ایڈیشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی میڈیا اس ٹیکنالوجی کو اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے عوام اور حکومت اور حکومتوں کے درمیان روابط کے فروغ میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے اور عرب نیوز کا اس ضمن میں کردار مو¿ثر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب نیوز پاکستان اور سعودی عرب کے سماجی، ثقافتی اور اسلامی اقدار کی عکاسی میں کردار ادا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب نیوز پاکستان ایڈیشن پاکستانی میڈیا کیلئے بھی مشعل راہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ اقدار کے حامل ہیں، امید ہے کہ عرب نیوز اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے میں کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر عرب نیوز ساﺅتھ ایسٹ ایشیاءکے بیورو چیف باقر عطیانی نے اپنے ابتدائی کلمات میں اخبار کا تعارف پیش کیا اور کہا کہ پاکستان امن کی جانب بڑھا ہے اور اب خبریں چند سال قبل کی دہشت گردی کی بجائے کاروبار، جمہوریت اور متنوع ثقافت اور مذہبی رواداری کے فروغ میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ دفتر خارجہ کی عائشہ فاروقی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور عرب نیوز کو پاکستان ایڈیشن کی دوسری سالگرہ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مشتمل ہیں جنہیں مستحکم بنانے میں میڈیا ایک اہم ذمہ دارانہ کردار ہے۔

مزید خبریں