وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پی این سی اے میں ایرانی فلم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، زندہ قومیں معاشی مفادات پر اخلاقی روایات کو ترجیح دیتی ہیں، ایرانی قوم مشکل حالات میں بھی نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرتی، ایرانی خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، ایرانی …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، زندہ قومیں معاشی مفادات پر اخلاقی روایات کو ترجیح دیتی ہیں، ایرانی قوم مشکل حالات میں بھی نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرتی، ایرانی خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، ایرانی سینما سے پاکستانی قوم کو روشناس کرائیں گے، ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے فلمیں بنائی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی این سی اے میں ایرانی فلم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے مابین احساس اور درد کا رشتہ ہے، دنیا نے ایران کا مثبت تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے متعدد دورے کئے ہیں، ایران کو بہت قریب سے سمجھتی ہوں، ایرانی قوم محنتی اور اپنے ملک سے وفادار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مذہبی اور معاشرتی شناخت کے تحفظ کیلئے ایران کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ہمیں ایران سے بہت سے شعبوں میں استفادہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں معاشی مفادات پر اخلاقی روایات کو ترجیح دیتی ہے، ایرانی قوم مشکل حالات میں بھی نظریات پر سمجھوتہ نہیں کرتی، ایران نے 40 سال تک معاشی پابندیوں کا بہادری سے سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایران کی پسماندہ روایات کا بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایران میں خواتین کو مکمل حقوق اور سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، ایرانی خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنا کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لباس کسی شخص کا ذاتی معاملہ ہے اس بنیاد پررکاوٹیں کھڑی نہیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فلموں میں اسلامی ہیروز کی زندگی کی صحیح معنوں میں عکاس ہے، ایران نے اپنی فلم میں دوسروں کی بجائے اپنے اور اسلامی کلچر کو فروغ دیا، ایرانی سینما سے پاکستانی قوم کو روشناس کرائیں گے، ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے فلمیں بنائی جائیں گی، ویران سینما کو پھر سے آباد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اسلامی تاریخ اور نظریات سے متعارف کرانا ہے، اسلامی تاریخ، نظریات اور کلچر پر بنائی گئی فلموں کا اردو میں ترجمہ کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں ایرانی فلمیں پاکستانی سینما کی زینت بنیں گی۔