اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پاکستانیوں کی آواز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تک پہنچانے پر ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات ونشریات نے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پاکستانیوں کی آواز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تک پہنچانے پر ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات ونشریات نے کہا کہ یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹربرائے پاکستان کو پیش کی گئی یادداشت کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس امر کی تصدیق ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز نے ای میل کے ذریعے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں اٹھائی گئی آواز دنیا کے سب سے بڑے فورم تک پہنچانے پر جولین ہارنیز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف پاکستانیوں کی آواز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تک پہنچائی۔








