وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

سیالکوٹ ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال پروفیسرطارق ریحان، ایم ایس ڈاکٹر جاوید منیر، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شکیل ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ناصر محمود بشیر، ڈی پی …

سیالکوٹ ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال پروفیسرطارق ریحان، ایم ایس ڈاکٹر جاوید منیر، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شکیل ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ناصر محمود بشیر، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز اور چودھری منور حسین تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے ہسپتال کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا اور ہسپتال انتظامیہ کو مزید بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ معاون خصوصی نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف نرسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ڈیرہ موضع کوبے چک میں مستحقین میں راشن بھی تقسیم کیا۔

مزید خبریں