وزیراعظم کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف بہاولپور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے بھائی ملک منیر اقبال چنڑ کے گھر گئے اور ان کے والد سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر ان سے اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی ۔پیر کو پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بہاولپور …

بہاولپور۔3اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف بہاولپور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے بھائی ملک منیر اقبال چنڑ کے گھر گئے اور ان کے والد سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر ان سے اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی ۔پیر کو پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی اور دیگر سیاسی زعما بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس لغاری اوروفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم نے مرحوم کی پارٹی کے ساتھ وفاداری کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ( ن) میں بطور سیاسی لیڈر نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بطور رکن قومی اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔