وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا ”جمہوری حکومتوں کا تسلسل: مواقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے سیاستدانوں کو عوام کے لئے رول ماڈل بننا ہوگا، آج کی جمہوریت ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے جہاں بحث اب جمہوریت بمقابلہ آمریت کی بجائے معیاری جمہوریت پر ہو رہی ہے۔ ان خےالات کا اظہارانہوں نے ایس ڈی پی آئی کے ز …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے سیاستدانوں کو عوام کے لئے رول ماڈل بننا ہوگا، آج کی جمہوریت ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے جہاں بحث اب جمہوریت بمقابلہ آمریت کی بجائے معیاری جمہوریت پر ہو رہی ہے۔ ان خےالات کا اظہارانہوں نے ایس ڈی پی آئی کے ز یرِ اہتمام ”جمہوری حکومتوں کا تسلسل: مواقع اور چیلنجز“ کے عنوان سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ جمہوریت کے نظام میں خرابی کی وجہ تمام سیاسی قوتیں ہیں جس سے اشرافیہ طبقہ بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے اور بدقسمتی سے یہ اشرافیہ ہر سیاسی جماعت میں موجود ہے۔ ذرائع ابلاغ کی آزادی پر کسی بھی قسم کی پابندی سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا آج آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی میڈیا ہمیشہ معاشرے کے اشرافیہ کے دباﺅ میں رہا ہے کیونکہ یہ میڈیا بحریہ ٹاﺅن اور منشا جیسے گروپوں کے سکینڈلز پر رپورٹ نہیں کرسکتا۔