اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے متحرک اور ٹھوس اقدامات کی وجہ سے قومی اداروں سمیت ملکی معیشت اور دیگر شعبوں میں جلد ہی واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت …
وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے متحرک اور ٹھوس اقدامات کی وجہ سے قومی اداروں سمیت ملکی معیشت اور دیگر شعبوں میں جلد ہی واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی ناکام اور غیر موثر پالیسیوں نے ملکی معیشت اور قومی اداروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج حکومت اور عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی اور عوام کو خوردونوش کی اشیاءپر سبسڈی کی فراہمی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے ہی رمضان پیکج کا اعلان کر دیا ہوا ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کو نچلی سطح تک سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے انتخابات ایک سال کے اندر اندر کرا دئیے جائیں گے، شہر اور گاﺅں کی سطح پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مقامی حکومت کا نظام لازمی اور اہم ہے، صوبوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرانے بلدیاتی نظام نے کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا اور بہت سے بڑے اور چھوٹے شہروں میں گلیوں کو کارپٹڈ بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ نیا بلدیاتی نظام بنیادی سطح کے تمام مسائل حل کرے گا، اٹھارہویں ترمیم کے بعد تعلیم اور صحت سمیت نکاسی آب کے نظام کی بہتری صوبائی ذمہ داری ہے۔








