وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اخباری تراشوں، کتابوں کے اقتباسات اور مفروضوں کو عدالت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا طرز عمل ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ پیر کو یہاں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اخباری تراشوں، کتابوں کے اقتباسات اور مفروضوں کو عدالت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ایسا طرز عمل ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ پیر کو یہاں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کی تین ہفتوں کی سماعت میں لندن فلیٹس کا وزیراعظم کے ساتھ کوئی بلاواسطہ یا بالواسطہ تعلق ثابت نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے بار بار جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے وکیلوں سے کہا ہے کہ لندن فلیٹس کا کوئی ایک ثبوت فراہم کیا جائے تاہم وہ ایسا کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے مثبت ثبوت فراہم کرنے کیلئے کہا ہے کیونکہ اخباری تراشوں، کتابوں کے اقتباسات اور مفروضوں کو ثبوت کے طور پر عدالت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی اور جرمن جریدہ کی رپورٹس میں شریف فیملی کے موقف کی تائید ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ دستاویزات کے مطابق 2006ءتک ان فلیٹوں کی ملکیت نیسکول اور نیلسن کے پاس تھی۔ بعد ازاں قطری فیملی سے حسین نواز شریف کو جائیداد کی ملکیت منتقل کی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن جریدہ کی رپورٹ میں کوئی نئی بات شامل نہیں۔

Leave a Reply