اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ 2017-18ءمیں سب سے زیادہ توجہ لوگوں کو ذریعہ معاش کی فراہمی اور کاشتکاروں کو سہولیات دینے کے علاوہ ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے‘ جو ہر لحاظ سے عوام دوست بجٹ ہے۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ 2017-18ءمیں سب سے زیادہ توجہ لوگوں کو ذریعہ معاش کی فراہمی اور کاشتکاروں کو سہولیات دینے کے علاوہ ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے‘ جو ہر لحاظ سے عوام دوست بجٹ ہے۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تو یہ تھا کہ وہ بجٹ بغور سنتے اور اتنا شاندار بجٹ پیش کرنے پر ہمیں مٹھائی پیش کرتے لیکن اس کے برعکس انہوں نے اسے سننا گوارہ نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک اور عوام دوست بجٹ پیش کردیا گیا ہے اور ان کے پاس سوائے تنقیدی جائزہ کے کوئی جواز نہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ بجٹ میں جتنا ترقیاتی فنڈ رکھا گیا ہے اتنا ہی کاشتکاروں کو قرضوں کی سہولت کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ کاشتکاروں کے لئے قرضوں پر منافع کی جو شرح ماضی میں 14 یا 15 فیصد ہوتی تھی وہ اب کم کرکے 9 فیصد کردی گئی۔ زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیاں کم کردی گئی ہیں اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دی گئی ہیں اور یہ اقدامات ترقیاتی اہداف کی تکمیل‘ کاشتکار طبقہ کے معیار زندگی کو بہتر کرنے‘ عام لوگوں اور بالخصوص نوجوان طبقہ کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ضروری ہیں۔








