وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںگفتگو

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ ان کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات کی پیروی کے لیے جاری کیے ہیں، الطاف حسین پر دو طرح کے مقدمات ہیں ایک وہ جو ان پر برطانیہ میں کیے گئے جیسے منی لانڈرنگ، قتل اور قتل میں معاونت وغیرہ جن میں موجودہ حکومت نے …

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ ان کے خلاف پاکستان میں درج مقدمات کی پیروی کے لیے جاری کیے ہیں، الطاف حسین پر دو طرح کے مقدمات ہیں ایک وہ جو ان پر برطانیہ میں کیے گئے جیسے منی لانڈرنگ، قتل اور قتل میں معاونت وغیرہ جن میں موجودہ حکومت نے برطانوی حکومت سے بھرپور تعاون کیا ہے جو ماضی میں نہیں فراہم کیا گیا، برطانیہ میں ان کیسز کی پیروی برطانوی قانون کے مطابق ہی ہو گی، اوردوسرے وہ جو ان پر پاکستان میں درج ہیں اور چونکہ الطاف حسین برطانوی شہریت رکھتے ہیں اور ہماری پہنچ میں نہیں اسی لیے پاکستانی حکومت ریڈ وارنٹ کو استعمال کرتے ہوئے جو کہ ایک عالمی قانونی ہتھیار ہے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply