پاکستان مخالف قوتیں ملکی اقتصادی ترقی اور سی پیک کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں ملکی اقتصادی ترقی اور چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کی راہ میں …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
پاکستان مخالف قوتیں ملکی اقتصادی ترقی اور سی پیک کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں ملکی اقتصادی ترقی اور چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں صنعتی زون، روزگار کے وسیع مواقع، انفراسٹرکچر کی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ بعض علاقائی ممالک سی پیک کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو سی پیک کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک اور مغربی ممالک تک رسائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک پاکستان کو اقتصادی قوت بنتا نہیں دیکھنا چاہتے۔








