پشاور۔25اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت نیشنل ہائی اتھارٹی کے صوبائی ہیڈکوارٹرمیںاجلاس کاانعقادکیاگیا۔اجلاس میںانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیںجاری ترقیاتی منصوبوںپرمفصل بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میںمتعلقہ حکام کوہدایات دیتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تخت بھائی فلائی اوورکو10مئی تک پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے،بشام خوازہ خیلہ اورچکدرہ کالام ایکسپریس وے روڈکی فیزیبلیٹی بھی فی الفورتیارکرنے کی ہدایت جبکہ جاری منصوبوںپرکام برق رفتاری اورمقررہ وقت میںپائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات …
وزیراعظم کے مشیرامیرمقام کے زیرصدارت این ایچ اے کا اجلاس،ترقیاتی منسوبوں کاجائزہ لیا
پشاور۔25اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت نیشنل ہائی اتھارٹی کے صوبائی ہیڈکوارٹرمیںاجلاس کاانعقادکیاگیا۔اجلاس میںانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیںجاری ترقیاتی منصوبوںپرمفصل بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میںمتعلقہ حکام کوہدایات دیتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تخت بھائی فلائی اوورکو10مئی تک پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے،بشام خوازہ خیلہ اورچکدرہ کالام ایکسپریس وے روڈکی فیزیبلیٹی بھی فی الفورتیارکرنے کی ہدایت جبکہ جاری منصوبوںپرکام برق رفتاری اورمقررہ وقت میںپائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ لواری ٹنل 31ارب روپے کی لاگت سے امسال مکمل ہوجائیگا،چکدرہ فتح پوراوربحرین کالام روڈپرمئی میںعملی کاکاآغازکردیاجائیگا،کورین بینک کے تعاون سے ملاکنڈٹنل اورچکدرہ چترال روڈکی منظوری دی جاچکی ہے جس پر17ارب روپے کی لاگت آئیگی۔









