وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ،محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم سلیم الزابی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ،محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اوراسے اہمیت دیتا ہے، یواے ای نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کی اورتعاون فراہم کیا۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم سلیم الزابی سے …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ،محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اوراسے اہمیت دیتا ہے، یواے ای نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کی اورتعاون فراہم کیا۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم سلیم الزابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے سے اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اوراسے اہمیت دیتا ہے، یواے ای نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کی اورتعاون فراہم کیا۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کواپنے تعلقات کی حقیقی استعدادکا ادراک کرتے ہوئے پاکستان میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئیے۔انہوںنے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو وزیراعظم عمران خان کے وژن سے آگاہ کیا اوربتایا کہ وزیراعظم ملک کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں، اسی مقصد کے حصول کیلئے انہوں نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر اوراچھے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ مشیرخزانہ نے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے تحت پاکستان کے ساتھ مالی تعاون پریواے ای کی حکومت کا شکریہ اداکیا۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم سلیم الزابی نے اس موقع پر کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کیلئے پاکستان اوریواے ای کواپنے تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کے نتیجہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دررازے کھلیں گے۔یواے ای کے سفیرنے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں کئی کمپنیاں گوادر میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے اوراس مقصد کیلئے ان کمپنیوں کے نمائندوں نے حال ہی میں پاکستان کادورہ بھی کیاہے۔ انہوںنے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Leave a Reply