وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی جاپان کے سفیرکونی نوری مستودا سے ملاقات، کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں تعاون پرجاپان کی حکومت کا شکریہ اداکیا

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں پاکستان کے عوام کے ساتھ تعاون پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا ہے۔یہ بات انہوں نے پیرکویہاں پاکستان میںجاپان کے سفیرکونی نوری مستوداسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جاپان کے سفیرنے وزیراعظم کے مشیرکو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاپان کی حکومت کی طرف سے اب تک اٹھائے …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں پاکستان کے عوام کے ساتھ تعاون پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا ہے۔یہ بات انہوں نے پیرکویہاں پاکستان میںجاپان کے سفیرکونی نوری مستوداسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جاپان کے سفیرنے وزیراعظم کے مشیرکو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جاپان کی حکومت کی طرف سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات اوران کے مجموعی اثرات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جاپان کی حکومت مشکل کی ان ساعتوں میں پاکستان کومعاونت فراہم کررہی ہے، جاپان ضرورت پڑنے پراورحکومت پاکستان کی درخواست پر ماہرین کی صورت میں اور دیگرنوعیت کی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیارہیں۔ جاپانی سفیرنے وزیراعظم کے مشیرسے جاپانی سرمایہ کاروں کے ان مسائل پربھی بات چیت کی جوکورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تجارتی اورمعاشی رکاوٹوں کے باعث پیداہوئی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیرنے پاکستان میں وباء پرقابوپانے کی کوششوں میں معاونت پرجاپان کی حکومت کاشکریہ اداکیا۔