اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں چین کے کلچرل قونصلر مسٹر یویی نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان علم وادب اور فن وثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں ہونے والی ملاقات میں مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے چین کے …
وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ وادبی ورثہ سے چین کے کلچرل قونصلر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) پاکستان میں چین کے کلچرل قونصلر مسٹر یویی نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جمعرات کو ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان علم وادب اور فن وثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں ہونے والی ملاقات میں مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے چین کے سفیر اورکلچرل قونصلر کو جمعہ سے شروع ہونے والے قومی کتاب میلہ میں چین کی شرکت اور سٹال لگانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ چین کی شمولیت میلے کی رونق بڑھائے گی اور کتاب دوستی کے کلچر کے فروغ میں مددگار ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کتاب دوستی کو بے مثال انداز میں فروغ دینے میں بھی ایک نئی مثال بن کر ابھرے گی۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ اردو چینی ڈکشنری کی تیاری سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور دونوں دوست ممالک کی لغت سے عوام کی آگہی بڑھے گی۔








