وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کا لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے لیکن آزادی اظہار کا پودا ذمہ داری کی آب و ہوا میں ہی نشو و نما پاتا ہے، معیاری صحافت کے لئے ضروری ہے کہ صحافی کتاب سے رشتہ مضبوط کریں، علم و ادب سے رشتہ اردو صحافت کی …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے لیکن آزادی اظہار کا پودا ذمہ داری کی آب و ہوا میں ہی نشو و نما پاتا ہے، معیاری صحافت کے لئے ضروری ہے کہ صحافی کتاب سے رشتہ مضبوط کریں، علم و ادب سے رشتہ اردو صحافت کی روایت ہے جسے زندہ رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نو قائم شدہ لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ صحافی کا کتاب سے مستقل رابطہ اور تعلق ہوتا ہے اور یہی اس کی پہچان ہے۔ کتاب سے دوری شائستگی اور لطافت سے دوری کا باعث بنتی ہے۔

Leave a Reply