وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کا چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پچاس کروڑ روپے کے انڈومنٹ فنڈ کو شاعروں، ادیبوں اور اہل قلم کی فلاح وبہبود اور علم وادب کے فروغ کے لئے استعمال کرنے کے لئے شفاف طریقہ کار بنایا جائے گا ‘”ضرب قلم“ کے سال کومناتے ہوئے ملک بھر میں کانفرنسیںاور تقاریب کا …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پچاس کروڑ روپے کے انڈومنٹ فنڈ کو شاعروں، ادیبوں اور اہل قلم کی فلاح وبہبود اور علم وادب کے فروغ کے لئے استعمال کرنے کے لئے شفاف طریقہ کار بنایا جائے گا ‘”ضرب قلم“ کے سال کومناتے ہوئے ملک بھر میں کانفرنسیںاور تقاریب کا انعقاد کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادیبوں، شاعروں اور اہل قلم کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ”زبان، ادب اور معاشرہ“ کے عنوان سے چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب نیشنل لائبریری میں منعقد ہوئی۔عرفان صدیقی نے کہاکہ قومی تاریخ وادبی ورثہ کے الگ ڈویژن کے قیام کا تصور صدرمملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کو دیا کہ ان اداروں کو یکجا کیجئے تاکہ یہ اپنی عظمت رفتہ حاصل کرسکیں اورمستقبل کی طرف پیش قدمی بھی کرسکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply