وزیراعظم کے مشیرِ برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا بیان

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرِ برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کی حالت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد تک رہ سکتی ہے جبکہ افراطِ زر 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو …

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرِ برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت کی حالت کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال اقتصادی ترقی کی شرح 6 فیصد تک رہ سکتی ہے جبکہ افراطِ زر 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بیآٓر) کی جانب سے محصولات وصولی میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی مدد سے زرمبادلہ ملک میں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نیٹ عالمی ذخائر کو دیکھنے کے لیے مختلف طریقہ کار موجود ہے،ان اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے کل 50 ارب ڈالرز کے ذخائر کو ملک کے 70 ارب ڈالرز کے قرضوں اور کل 20 ارب ڈالر کے ذخائر کے مقابلے میں منفی تصور کیا جائے گا

مزید خبریں