اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرِ برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فیصل آبا د پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور تجارتی مرکز ہونے کی وجہ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مردم خیز خطے میں نیشنل بُک فاﺅنڈیشن اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے کتاب میلے کا انعقاد دُوررس اثرات کا حامل ہے۔ وہ …
وزیراعظم کے مشیرِ عرفان صدیقی کا نیشنل بُک فاﺅنڈیشن اور آرٹس کونسل فیصل آباد کے اشتراک سے کتاب میلے کی افتتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرِ برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ فیصل آبا د پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور تجارتی مرکز ہونے کی وجہ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مردم خیز خطے میں نیشنل بُک فاﺅنڈیشن اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے اشتراک سے کتاب میلے کا انعقاد دُوررس اثرات کا حامل ہے۔ وہ گزشتہ روز فیصل آباد میں دو روزہ این بی ایف کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد نامور شعراء، اہلِ قلم ، مصنفین، فنکاروں اور صنعت کاروں کا شہر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دو روزہ میلہ اہلِ فیصل آباد کی بھرپور توجہ حاصل کرے گا اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب سے ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاویدنے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے عرفان صدیقی اور دیگر مہمانان کا شکریہ ادا کیا جبکہ صوفیہ بیدار، ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر انور محمود خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔








