پشاور ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ہاشم خان اور ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں عجب خان ملک اور زرین بخت (عرف کوٹے) کے دن دیہاڑے قتل پر شدید تشویش و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام سے قاتلوں …
وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا ہاشم خان اور ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں کے دن دیہاڑے قتل پر شدید تشویش و افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ہاشم خان اور ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں عجب خان ملک اور زرین بخت (عرف کوٹے) کے دن دیہاڑے قتل پر شدید تشویش و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام سے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔








