وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہو کر 108 پر آ گئی ہے، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، ہمیں پیداوار بڑھانا ہو گی اور واپس میڈ ان پاکستان کی …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہو کر 108 پر آ گئی ہے، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، ہمیں پیداوار بڑھانا ہو گی اور واپس میڈ ان پاکستان کی طرف توجہ مرکوز کرنا ہو گی، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہماری برآمدات اور درآمدات اسی طرح چلتی رہیں گی۔ جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ کاروبار کو لاگت کی بجائے سرخ فیتہ سے نقصان پہنچا رہا ہے، کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے اس کی عالمی رینکنگ دیکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کی رینکنگ اتنی تیزی سے بہتر ہوئی ہے، موجودہ حکومت معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان مثبت سمت میں گامزن ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی رینکنگ میں اضافہ ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے اقدامات اٹھائے، کاروباری آسانیوں میں رینکنگ بہت اہم ہے اس کیلئے بہت محنت کی ہے، وزیراعظم کی نگرانی میں معاشی و اقتصادی استحکام کیلئے حکومت مؤثر انداز میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، ”پاکستان گوز گلوبل” کیلئے کام کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہماری برآمدات، درآمدات اسی طرح چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سخت فیصلے لے رہے ہیں ہماری سمت درست ہے۔ اس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، 2007ء میں پاکستان کی رینکنگ 70 تھی جو گذشتہ سال 136 پر پہنچ گئی، اصلاحات کے نتیجہ میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہو کر 108 پر آ گئی ہے۔ ا