اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ہاﺅسنگ کے شعبہ کے فروغ اور ترقی کیلئے تعاون فراہم کر رہی ہے کیونکہ یہ ایسا شعبہ ہے جہاں نوجوانوں کو روزگارکے زیادہ مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں، رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کو متحرک و فعال بنانے سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو اس …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ہاﺅسنگ کے شعبہ کے فروغ اور ترقی کیلئے تعاون فراہم کر رہی ہے کیونکہ یہ ایسا شعبہ ہے جہاں نوجوانوں کو روزگارکے زیادہ مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں، رئیل اسٹیٹ کے شعبہ کو متحرک و فعال بنانے سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو اس شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں وزارت خزانہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کا مقصد اسلام آباد ایکسپریس وے کے ساتھ نیا پاکستان اقتصادی زون کے قیام کیلئے مختلف مالیاتی ماڈلز کا تجزیہ کرنا تھا۔ نیا پاکستان ہاﺅسنگ ایسوسی ایشن کے چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) امیر علی حیدر نے اس موقع پر منصوبہ کے حوالہ سے تمام تر تفصیلات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ تین سے چار مراحل میں مکمل ہو گا، یہ فیض آباد سے شروع ہو گا اور روات کے قریب ختم ہو گا۔








