اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف/عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگ 2018ء میں شرکت کی وفد نے اس موقع پر دیگر کئی ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ جن میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسو ہیرو فروساوا اور ان کی ٹیم سے ملاقات بھی شامل ہے۔ …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف/عالمی بینک کی سپرنگ میٹنگ 2018ء میں شرکت کی وفد نے اس موقع پر دیگر کئی ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ جن میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسو ہیرو فروساوا اور ان کی ٹیم سے ملاقات بھی شامل ہے۔ اس موقع پر پاکستان کی معاشی کارکردگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انہوں نے عالمی بینک ایتھل سنھاﺅزر سے بھی ملاقات کی جو جنوبی ایشیا ئی خطہ کے لئے عالمی بینک کی جانب سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں کئے جانے والے اقدامات اور آئی ایف سی کے جاری منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔








