وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو فعال، مو¿ثر اور منافع بخش بنانے کیلئے آزادانہ اور پائیدار بزنس پلان مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو فعال، مو¿ثر اور منافع بخش بنانے کیلئے آزادانہ اور پائیدار بزنس پلان مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اور ان کی ٹیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر اور انتظامیہ کی ٹیم نے وزیراعظم کے مشیر کو آپریشنل اخراجات میں کمی، اثاثوں کے مو¿ثر استعمال اور بہتر انتظامی اقدامات کے ذریعے ریونیو میں اضافہ کیلئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی ایئر لائن اپنے اثاثوں کا بہتر استعمال کرے، ریونیو میں اضافہ کرے اور مو¿ثر انداز میں کام کرتے ہوئے مالیاتی ڈسپلن کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو اپنے مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کیلئے آزادانہ اور مو¿ثر و پائیدار بزنس پلان مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ادارہ پائیدار بنیادوں پر اپنے قدم جما سکے اور فلیگ آپریشنز جاری رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو فعال، مو¿ثر اور منافع بخش بنانے کی کوششوں میں حکومت پی آئی اے کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ ادارہ مالی طور پر مستحکم و پائیدار ہو اور یہ مقامی اور غیر ملکی مسافروں کیلئے بہتر ادارہ کے طور پر سامنے آ سکے۔

مزید خبریں