اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے زرعی شعبہ کے 10 منصوبوں، 10 ارب ٹری سونامی پروگرام کے پہلے مرحلہ سمیت 579 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دےدی، بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ کراچی، تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ٹرانسمیشن سسٹم، صحت سہولت پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔ ایکنک کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے زرعی شعبہ کے 10 منصوبوں، 10 ارب ٹری سونامی پروگرام کے پہلے مرحلہ سمیت 579 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دےدی، بی آر ٹی ریڈ لائن پراجیکٹ کراچی، تاجکستان اور پاکستان کے درمیان ٹرانسمیشن سسٹم، صحت سہولت پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔ ایکنک کا اجلاس جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ بلاک میں منعقد ہوا جس میں 579 ارب روپے کی لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران 154 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت کے آبی گزرگاہوں اور کھالوں کی بہتری کے قومی پروگرام کے دوسرے مرحلہ منظوری دی گئی۔ اس منصوبہ کے تحت 76 ہزار 350 واٹر یوزر ایسوسی ایشنز کی استعداد کار میں اضافہ اور 59 ہزار 427 آبی گزرگاہوں کی بہتری جبکہ 16 ہزار 932 پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینک کی تعمیر کی جائے گی۔ ایکنک نے زرعی شعبہ سے متعلق 95 ارب روپے کی لاگت کے زرعی شعبہ کے 8 بڑے منصوبوں کی منظوری بھی دی جس میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے 30 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے، چاول کی پیداوار میں اضافہ کے 15 ارب 78 کروڑ 90 لاکھ روپے، گنے کی پیداوار میں اضافہ کے 4 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے، 10 ارب 96 کروڑ 30 لاکھ روپے کے نیشنل آئل سیڈ انہاسمنٹ پروگرام، 9 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کےکیج کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام، 6 ارب 16 کروڑ روپے جھینگے پالنے کے پائلٹ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، 14 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے خیبرپختونخوا کے بارانی علاقوں میں پانی کے تحفظ اور 3 ارب 40 کروڑ 10 لاکھ روپے کے وزیراعظم کے اقدام برائے تحفظ بچھڑا شامل ہیں۔ ایکنک نے 10 ارب ٹری سونامی پروگرام کے پہلے مرحلہ کی منظوری دےدی ہے۔








