اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت فسکل کوآرڈینیشن کمیٹی (ایف سی سی) کا اجلاس یہاں ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے پبلک فنانس مینجمنٹ ریفارمز کی پرفارمنس فار ریزلٹ پروگرام کے تحت صوبوں کے گرانٹ سسٹم کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی تجویز …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت فسکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت فسکل کوآرڈینیشن کمیٹی (ایف سی سی) کا اجلاس یہاں ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی سی کی ذیلی کمیٹی برائے پبلک فنانس مینجمنٹ ریفارمز کی پرفارمنس فار ریزلٹ پروگرام کے تحت صوبوں کے گرانٹ سسٹم کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کی تجویز پر صوبوں کیلئے انسینٹیو گرانٹ کی منظوری دی ہے تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ اس حوالہ سے صوبوں کی مشاورت سے اگر ضروری ہو تو طریقہ کار میں تبدیلی کی جا سکے گی۔ وفاقی حکومت صوبوں کو گرانٹس فراہم کرتی ہے جو انسینٹیو گرانٹ سسٹم کے تحت فراہم کی جاتی ہیں جس کا مقصد پبلک فنانس مینجمنٹ، سماجی شعبہ کی ترقی اور بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں جنوری تاجون 2018ءکیلئے این ایف سی ایوارڈ کا بھی جائزہ لیا گیا اور پارلیمان و صوبائی اسمبلیوں کو رپورٹ پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان کے وزراءخزانہ سمیت ، صوبوں کی وزارت خزانہ کے حکام اور آزاد کشمیر کے حکام نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ ایف سی سی کا قیام مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعہ کیا گیا ہے تاکہ مالی معاملات پر وفاق کی تمام اکائیوں میں رابطوں اور باہمی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔








