وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ، ریونیو اور معاشی امورڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے گیس اور بجلی کی نرخوں میں کمی سمیت پائیدار پیکیج کا چند روز میں اعلان کریں گے ،امریکی امداد بند ہونے سے ہماری معیشت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ،افراط زر 40سال کی کم ترین سطح پر موجود ہے جو خوش آئند …

لاہور ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ، ریونیو اور معاشی امورڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے گیس اور بجلی کی نرخوں میں کمی سمیت پائیدار پیکیج کا چند روز میں اعلان کریں گے ،امریکی امداد بند ہونے سے ہماری معیشت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ،افراط زر 40سال کی کم ترین سطح پر موجود ہے جو خوش آئند ہے ،موجودہ حکومت کی ترجیح ایکسپورٹ لیڈ گروتھ پالیسی پر ہے اسی پر گامزن رہیں گے ، جو مسائل اور مشکلات پیپلز پارٹی چھوڑ کر گئی تھی اگلی حکومت کے لئے وہ مشکلات نہیں ہوں گی ۔ وہ ہفتہ کے روز آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن (اپٹما) میں پریسsz کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپٹما کے چیئرمین شیخ عامر فیاض ، گروپ لیڈر گوہر اعجاز ، علی پرویز ملک سمیت اپٹما کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہدایت ہے کہ تمام صنعتوں کے لئے یکساں مراعات و سہولیات سامنے لائی جائیں ، اس پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں صنعتوں کےلئے گیس اور بجلی کی قیمتیں یکساں ہوں گی اور انہیں برابری کی سطح پر لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ، گزشہ ماہ دسمبر میں 15.9 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات میں کمی کے لئے بھی کوششیں کر رہے ہیں اور آئندہ چھ ماہ میں برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے مزید بہتری آئے گی۔معاشی ا عشاریئے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

Leave a Reply