وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی)قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ نظریے کی اس قومی امانت کو نوجوان نسل تک منتقل کرنے کے لئے علمی و تاریخی اداروں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ نظریہ پاکستان کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو مشیر وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی)قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔ نظریے کی اس قومی امانت کو نوجوان نسل تک منتقل کرنے کے لئے علمی و تاریخی اداروں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ نظریہ پاکستان کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو مشیر وزیراعظم کی زیرصدارت قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں منعقد ہوا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کی ترویج ایک قومی ذمہ داری ہے۔اور اس مقصد کےلئے کام کرنے والے غیر سرکاری اداروں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی۔وزارت قومی تاریخ وادبی ورثہ ایسے اداروں اور افراد کے لئے سہولت کار ی قومی فرض سمجھ کر ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم اور علامہ اقبال جیسی عظیم شخصیات پر کام کرنے والے ادارے اور افراد ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اجلاس میں نظریہ پاکستان کونسل کے جاری اور مستقبل کے منصوبہ جات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور درپیش مسائل کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاگیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply