اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ورلڈ بنک کے چھ رکنی وفد نے منگل کو کنٹری ڈائریکٹر مسٹر پاچا موتو لنگوون کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے ملاقات کی اور خطے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ورلڈ بنک کے مندوبین نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ہونے والی …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے ورلڈ بنک کے چھ رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ورلڈ بنک کے چھ رکنی وفد نے منگل کو کنٹری ڈائریکٹر مسٹر پاچا موتو لنگوون کی قیادت میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے ملاقات کی اور خطے میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ورلڈ بنک کے مندوبین نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے درجہ حرارت میں جو ہوش ربا اضافہ ہوا ہے اس سے انسانی حیات کو شدید خطرات کا سامنا ہے جس کے تدارک کے لئے ہم پاکستان سمیت پورے خطے میں اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ماحولیات نے کنٹری ہیڈ ورلڈ بینک کو آگاہ کیا کہ ماحولیات کی بہتری ہماری حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے، ہم نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 10 ارب درخت لگانے کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے علاوہ اب ہم صفائی کے حوالے سے ”صاف اور سر سبز پاکستان“ کے عنوان سے ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں جس کا مقصد عوام کے اندر صفائی کے حوالے سے شعور کو بیدار کرنا ہے اور اپنے اجتماعی رویوں میں بہتری لانا ہے اور اس مہم میں وفاقی، صوبائی حکومتیں، سول سوسائٹی، طلبائ الغرض ملک بھر کے لوگ شامل ہوں گے۔








