وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان سے ریان انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے حصول کےلئے متبادل ذرائع اپنانا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات ریان انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی شاہ ر±خ نصرت اور ایڈیشنل سیکرٹری خرم علی آغا بھی اس موقع پر …

اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے حصول کےلئے متبادل ذرائع اپنانا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات ریان انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی شاہ ر±خ نصرت اور ایڈیشنل سیکرٹری خرم علی آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سی ای او ریان انرجی کمپنی مجتبٰی حیدر نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کو اپنی کمپنی کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپنی پاکستان میں شمسی توانائی پر کام کرنے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، ہم بہت سی صنعتوں اور کاروباری مراکز کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم ٹیلی کام، صحت، تعلیم، زراعت اور ماحولیات سے منسلک کے منصوبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں کیونکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی سے ہمارا ایجنڈا مطابقت رکھتا ہے اس لئے ہماری خواہش ہے کہ ہم پاکستان میں ماحول کو سازگار بنانے کےلئے، متبادل توانائی کے شعبہ میں وزارت کے ساتھ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مل کر کام کریں۔