اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ایئر کوالٹی ایشیاءکی صدر شازیہ رفیع نے ملاقات کی اور فضائی آلودگی بالخصوص فوگ کی صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملک امین اسلم نے صدر ایئر کوالٹی ایشیاءکو پاکستان کو درپیش ہوائی آلودگی کے مسئلہ سے آگاہ کیا اور مزید کہا کہ حکومت پنجاب …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ایئر کوالٹی ایشیاءکی صدر شازیہ رفیع کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ایئر کوالٹی ایشیاءکی صدر شازیہ رفیع نے ملاقات کی اور فضائی آلودگی بالخصوص فوگ کی صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملک امین اسلم نے صدر ایئر کوالٹی ایشیاءکو پاکستان کو درپیش ہوائی آلودگی کے مسئلہ سے آگاہ کیا اور مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے اس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملک امین اسلم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سرحد پار سے ہوائی آلودگی داخل ہو رہی ہے جس سے ماحول میں دھند اور غبار پھیل رہا ہے۔ حکومت پاکستان اس صورتحال کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کر رہی ہے، اس سلسلے میں ایئر کوالٹی کا تعاون مددگار ثابت ہو گا۔ اس موقع پر صدر ایئر کوالٹی ایشیاءشازیہ رفیع نے ملک امین اسلم کو ایشیائی ممالک میں پائیدار ترقیاتی اہداف سے آگاہ کیا اور مزید بتایا کہ ایئر کوالٹی ایشیاءاس پراجکیٹ میں ذرائع آمدورفت، صاف ماحول اور قابل تجدید توانائی پر کام کر رہی ہیں جو اس وقت ایشیاءکے چار ممالک، بھارت، پاکستان، ملیشیا اور فلپائن میں زیر عمل ہے۔








