وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ژو لیانگ ہائو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک ژو لیانگ ہائو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی نے یو این ڈی پی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کئے گئے اقدامات سے آگاہ …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک ژو لیانگ ہائو نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی نے یو این ڈی پی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ مسٹر ژو لیانگ ہائو نے تسلیم کیا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کے بعد پاکستان میں جنگلات کے رقبہ میں اضافہ ہوا۔ ملک امین اسلم نے ری چارج پاکستان، کلین گرین پاکستان اور 10 بلین ٹری سونامی کے حوالہ سے بھی مسٹر ژو لیانگ ہائو کو آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی نے ان منصوبوں کی ستائش کرتے ہوئے یو این ڈی پی کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply