وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی ورلڈ بنک کی چیف ایگزیکو آفیسر مس کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں ورلڈ بنک کی مینیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکو آفیسر مس کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کے دوران عالمی بنک کے پاکستان میں پورٹ فولیو کے ساتھ ساتھ مستقبل کے زیر غور منصوبوں پر روشنی ڈالی۔انھوں نے گزشتہ 5سال کی پاکستان کی مجموعی اقتصادی کارکردگی سے انھیں آگاہ کیا اورکہا …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں ورلڈ بنک کی مینیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکو آفیسر مس کرسٹالینا جیورجیوا سے ملاقات کے دوران عالمی بنک کے پاکستان میں پورٹ فولیو کے ساتھ ساتھ مستقبل کے زیر غور منصوبوں پر روشنی ڈالی۔انھوں نے گزشتہ 5سال کی پاکستان کی مجموعی اقتصادی کارکردگی سے انھیں آگاہ کیا اورکہا کہ رواں مالی سال کے دوران بھی پاکستان مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف حاصل کر نے میں کامیاب رہا ہے اور مجموعی قومی پیداوارکی شرح میں بڑھوتی آئندہ برسوں میں بھی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے نتیجہ میں جی ڈی پی کی شرح نمو کے ہدف کے حصول میں مدد ملی ہے۔