انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے قانون و ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہئے، وزیراعظم کے مشیر رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے قانون پر عمل کرنا چاہئے، کوئی ادارہ اس وقت …
وزیراعظم کے مشیر رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے قانون و ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہئے، وزیراعظم کے مشیر رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر رکن قومی اسمبلی ناصر بوسال نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے قانون پر عمل کرنا چاہئے، کوئی ادارہ اس وقت تک مضبوط نہیں ہوگا جب تک قانون پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی حلقہ میں انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے قانون و ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہئے۔ صرف نوٹسز تک بات نہیں ہونی چاہئے۔ جہاں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہو وہاں کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتا تو یہ پڑتی جائے گی۔ ناصر بوسال نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اس وقت تک مضبوط نہیں ہوگا جہاں قانون پر عمل درآمد نہیں ہوگا۔








