اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) شہری ہوا بازی کیلئے وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے ادارے کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر کوششوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں شہری ہوا بازی ڈویژن میں پی …
وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کا پی آئی اے کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) شہری ہوا بازی کیلئے وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے ادارے کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر کوششوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں شہری ہوا بازی ڈویژن میں پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی آئی اے اور سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف کمرشل آفیسر، مختلف شعبوں کے سربراہان اور شہری ہوا بازی ڈویژن کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے مشیر نے پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی اور تمام متعلقہ حکام سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور اس کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے مل جل کر اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس موقع پر انہیں پی آئی اے کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر کوبتایا گیا کہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے سات 777سول اور چار ایئر بس 320 رول آﺅٹ کئے ہیں، جس کی اندرونی تزئین و آرائش کر دی گئی ہے۔








