وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے حوالہ سے بریفنگ

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دورہ افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے )کے حوالہ سے بہت سارا کام کیا جا چکا ہے جبکہ تمام شراکت داروں کے ساتھ بھی اس حوالہ سے مشاورت شروع …

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دورہ افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ عبدالرزاق دائود نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے )کے حوالہ سے بہت سارا کام کیا جا چکا ہے جبکہ تمام شراکت داروں کے ساتھ بھی اس حوالہ سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان ۔پاکستان ٹرانزٹ ٹریـڈ ایگریمنٹ (اے پی ٹی ٹی اے)پر نظرثانی کا کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ 28 سے 30 دسمبر تک افغان وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دورہ کے دوران پی ٹی اے، اے پی ٹی ٹی اے اور جائنٹ بارڈر مارکیٹس (جے بی ایمز) کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مشیر تجارت نے ازبکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر فار انویسٹمنٹ اینڈ انٹرنیشنل ٹریڈ ڈاکٹر عمر زوکوف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کال کی اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اشیا کی آزادانہ نقل و حمل چاہتا ہے۔ ڈاکٹر عمر زوکوف نے پاکستان کی حکومت کے عزم کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر اور ان کی ٹیم کو جنوری 2021 میں جائنٹ ورکنگ گروپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔