وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری سے بھرپور اقتصادی فوائد حاصل کرنے کیلئے سی پیک کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک سے صنعت پر مبنی معیشت کو فروغ دینے اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو ”اے پی پی“ …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری سے بھرپور اقتصادی فوائد حاصل کرنے کیلئے سی پیک کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک سے صنعت پر مبنی معیشت کو فروغ دینے اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں چین کے دورہ کے دوران صنعت، زراعت، انجینئرنگ اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان دوستانہ تعلقات میں منسلک ہیں، سی پیک کے بعد دونوں ممالک کے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی ایکسپو میں پاکستان بھرپور شرکت کرے گا اور پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات بھی نمائش کیلئے پیش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے دورہ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، برآمدات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھانے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ معیشت بہتری اور ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکے۔

مزید خبریں