اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خطاطی کا فن اسلامی ممالک کے اتحاد کا وسیلہ بنا ہوا ہے، اس عظیم اسلامی فن کے فروغ کےلئے اسلامی ممالک کے متعلقہ اداروں سے اشتراک عمل کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اسلامی تاریخ، …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی آئی آر سی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد ایرن سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خطاطی کا فن اسلامی ممالک کے اتحاد کا وسیلہ بنا ہوا ہے، اس عظیم اسلامی فن کے فروغ کےلئے اسلامی ممالک کے متعلقہ اداروں سے اشتراک عمل کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی ممالک میں تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اسلامی تاریخ، آرٹ اور کلچر کے فروغ کے ادارے (آئی آر سی آئی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد ایرن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں مشیر وزیراعظم سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے ترکی سے آنے والے ڈاکٹر خالد ایرن کی قومی خطاطی نمائش میں آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اور آئی آر سی آئی سی میں خطاطی سمیت اسلامی فنون اور کلچر کے شعبہ میں تعاون کو فروغ ملے گا۔








