اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علم و ادب کا فروغ قوموں کے عزم و ارادہ کو زندہ رکھنے کےلئے ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو مشیر وزیراعظم کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ عرفان …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علم و ادب کا فروغ قوموں کے عزم و ارادہ کو زندہ رکھنے کےلئے ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو مشیر وزیراعظم کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے اہل قلم کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اور اس کے تحت کام کرنے والے تمام ادارے کشمیرکاز کےلئے ہر طرح سے حاضر ہیں۔ پاکستان کی تاریخ، ادب اور جغرافیہ کشمیر کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے سے بڑا ظلم محکوم انسانوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتا۔ ادیب، شاعر، دانشور اور قلم کار اہل کشمیر اور ان کے حق آزادی کے حصول کی جدوجہد میں ہراول دستہ بن سکتے ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ بہت جلد ”ضرب قلم اور کشمیر“ کانفرنس آزاد کشمیر میں منعقد ہو گی۔ صدر آزاد کشمیر نے اس کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی۔








