وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد نئی انتظامیہ مثبت اور تعمیری صحافتی اقدار کے فروغ کےلئے موثرکردار ادا کرے گی،عرفان صدیقی اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی انتظامیہ مثبت اور …
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

مزید خبریں
وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
نئی انتظامیہ مثبت اور تعمیری صحافتی اقدار کے فروغ کےلئے موثرکردار ادا کرے گی،عرفان صدیقی
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی انتظامیہ مثبت اور تعمیری صحافتی اقدار کے فروغ کےلئے موثرکردار ادا کرے گی۔ پی بی اے کے نومنتخب چئیرمین میاں عامر محمود، سینئر وائس چئیرمین سلمان اقبال، وائس چئیرمین سلطان لاکھانی، سیکرٹری جنرل میر ابراہیم رحمن، جوائنٹ سیکرٹری شکیل مسعود حسین اور فنانس سیکرٹری محمد اسلم قاضی کے نام اپنے پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا کہ الیکڑانک میڈیا کے اہم اداروں کا باہمی اتحاد اور مفاہمت نہایت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکڑانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی تیاری میں پی بی اے نے اہم کردار اداکیا تھا۔ مجھے یقین ہے کہ پی بی اے اور حکومت کا اشتراک عمل، اعلیٰ صحافتی اخلاقیات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔








