وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے دورہ ترکی کے دوران متعدد اقدامات کی منظوری

استنبول ۔ 23 مئی (اے پی پی) ترکی اور پاکستان نے علمی، فنی اور ثقافتی شعبوں میںباہمی تعاون و اشتراک کے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔ وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ترکی کے تین روزہ دورے کے دوران متعلقہ ادراوں کے سربراہوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے اسلامی تاریخ، فنون …

استنبول ۔ 23 مئی (اے پی پی) ترکی اور پاکستان نے علمی، فنی اور ثقافتی شعبوں میںباہمی تعاون و اشتراک کے متعدد اقدامات کی منظوری دی ہے۔ وزیرا عظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ترکی کے تین روزہ دورے کے دوران متعلقہ ادراوں کے سربراہوں سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے اسلامی تاریخ، فنون اور ثقافت کے تحقیقی ادارے( ارسیکا )نے دی تھی۔ارسیکا کے سربراہ ڈاکٹرحالت ارن اور دیگر حکام سے تفصیلی ملاقاتوں کے بعد متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔ ان میں اس سال 25اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان بین الاقوامی خطاطی نمائش اور 2018ءمیں روایتی فنون اور دستکاریوں کی عالمی نمائشیں شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پایا کہ اسلامی تہذیب و ثقافت اور تاریخی تحقیق کی کتب کو اردو میں ترجمہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کیا جائے گا۔ یہ بھی طے پایا کہ ہر سال مختصر تربیتی کورسز کے لئے پاکستانی خطاطوں کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

Leave a Reply