وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا قومی خطاطی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ 50 کروڑ روپے مالیت کے انڈومنٹ فنڈ کو اہل قلمکاروں اور فنکاروں کے علاوہ خطاط کی فلاح و بہود اور اس عظیم اسلامی فن کے فروغ کےلئے استعمال کیاجائے گا، خطاطی کے فن کی ترویج کےلئے باضابطہ ادارے کی تشکیل اور جامع …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ 50 کروڑ روپے مالیت کے انڈومنٹ فنڈ کو اہل قلمکاروں اور فنکاروں کے علاوہ خطاط کی فلاح و بہود اور اس عظیم اسلامی فن کے فروغ کےلئے استعمال کیاجائے گا، خطاطی کے فن کی ترویج کےلئے باضابطہ ادارے کی تشکیل اور جامع نظام وضع کریں گے۔ وہ منگل کو قومی خطاطی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں منعقدہ تین روزہ قومی خطاطی نمائش کا اہتمام قومی تاریخ وادبی ورثہ نے نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف) کے اشتراک سے کیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ اسلامی تاریخ، آرٹ اور کلچر کے بارے میں اسلامی کانفرنس تنظیم کے تحقیقی ادارے (آئی آر سی آئی سی اے) کے تعاون سے جلد ہی ایک بین الاقوامی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پوری دنیا سے خطاط حصہ لیں گے۔

Leave a Reply