وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل کی پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ گیرتھ بیلے سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ گیرتھ بیلے کا یہاں آمد پر استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات سے متعلقہ امور اور ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے ترقیاتی …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ گیرتھ بیلے کا یہاں آمد پر استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات سے متعلقہ امور اور ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی اقتصادی روابط اور تجارت و ترقی کے شعبوں میں کراس بارڈر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ کو حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں کے دوران امن و سلامتی، معاشی استحکام، توانائی میں خود کفالت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بقیہ مدت کے دوران حکومت گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران اصلاحاتی عمل اور اقتصادی اہداف کے تسلسل کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔